پلٹ کر گھونسلے میں نہیں جاؤں گا: ایڈی یورپا

شہر کے ڈالرس کالونی میں واقع اپنے گھر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی جے پی سے دوستی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ بلکہ کے جی پی کی ساکھ کو مضبو ط کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی خوش گمانی کی ضرورت نہیں ہے ۔ پارٹی کو مضبوط بنانے کے غرض سے ریاست کے تمام علاقوں کا دورہ کیا جائے گا۔ بی جے پی کے کچھ لیڈران نے ملاقات کرکے بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کی درخواست کی تھی مگر میں اس طرح کا قدم نہیں اُٹھاؤں گا۔ بی جے پی کے کچھ لیڈارن ازبخود کچھ اجلاس منعقد کرکے اس سلسلہ میں افواہیں پھیلارہے ہیں، مگر میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے میری قربت ہے یہ بات سچ ہے ، مگر اس سے بی جے پی میں شمولیت کا گمان نہ کیا جائے ۔

Share this post

Loading...