چشم دید گواہوں نے فکروخبر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاری کا ٹکراؤ دیکھ کر محسوس ہورہا تھا کہ لاری بے قابو ہوگئی تھی اور ایک بڑے آواز کے ساتھ ٹرک بجلی کھمبے اور ڈیوائڈر سے ٹکراگیا۔ اور فوری ڈرائیور عوام کو جمع ہوتا دیکھ ٹرک کو تیزی سے آگے لے گیا۔ جب کہ سرکل پر کھڑی گشتی پولس اس کے پیچھے ہوگئی اورمقامی احباب کی جانب سے بھی پولس کو بذریعہ فون اطلاع دی گئی ہے۔پولس ناکہ بندی کرنے کے بعد لاری کو ضبط کرلیا ہے جب کہ لاری ڈرائیور سمیت اس میں موجود تین آدمیوں کو بھی پولس نے حراست میں لے کر پوچھ ک تاچھ کی گئی ہے ،گرفتار ی کے بعد پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور شراب کے نشہ میں دھت ہے ۔
Share this post
