بالآخر آج پولس کے ہاتھ ملزموں تک پہنچ چکے ہیں، اطلاع کے مطابق اس آبروریزی معاملہ ضلع اُڈپی پولس نے دو ملزموں کو شناخت کرتے ہوئے ان کے گھر سے گرفتارکرلیاہے، جب کہ ایک ملزم ابھی تک فرار ہے۔ گرفتار شدگان ملزمان کی شناخت رکشہ ڈرائیور یوگیش اور ہریش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ آنند نامی ملزم ابھی تک فرار ہے۔ پولس کے بیان کے مطابق تینوں ملزمان راؤڈی شیٹر ملزمین ہیں۔ پولس نے یہ بھی بیان دیا ہے کہ گرفتاری کے بعد یوگیش نے زہر کھا کر خودکشی کرلینے کی کوشش کی تھی،۔ اس کو فوری قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، جب کہ پولس میڈیا احباب کے سامنے کسی بھی قسم کے بیان کو دینے کو قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے انکار کردیا ہے ۔
Share this post
