منی پال اجتماعی آبرو ریزی معاملہ: چار مشتبہ رکشہ ڈرائیورس سے پوچھ تاچھ(مزید اہم تراشے)

اس معاملہ میں پورے انصاف کے ساتھ چھان بین کرنے کے لیے پولس کو ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی باشندوں نے کی ہے گھناؤنی حرکت : اسی موقع پر آئی جی پی پرتاپ ریڈی اور اُڈپی ایس پی بورالنگیا گوڈا نے ایک سات اس بیان کو جاری کیا ہے کہ اس معاملہ میں چار رکشہ ڈرائیورس کے ساتھ پوچھ تاچھ جاری ہے مگر کسی کو اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران کئی کڑیا ں ملی ہیں جس سے ملزم تک پہنچے میں آسانی ہوگی۔ یہ گھناؤنی حرکت مقامی باشندوں کی جانب سے ہی کی گئی ہے ۔ واردات کے لئے استعمال میں لائے گئے رکشہ کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔ تمام ملزموں کو عنقریب گرفتارکرلیا جائے گا۔ تحقیقات اور چھان بین کے لیے آٹھ ٹیموں کو تشکیل دی گئی ہے۔ اغوائی کے وقت آٹو رکشہ کو دیکھنے والے چشم دید گواہ سیکوریٹی گارڈ کے رہنمائی کے مطابق آٹو رکشہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ جب کہ آج شام کے وقت پولس نے ملزم کی ایک شناختی تصویر جاری کی ہے ۔
آج اُڈپی ضلع بند: اس آبروریزی واردات کی مذمت کرتے ہوئے آج اے بی وی پی کی جانب سے اُڈپی ضلع بند کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کے کالجس بند کئے گئے اور طلبہ و طالبات نے احتجاجی جلوس نکال کر ملزموں کی گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
رکشہ کی شناخت:واردات کے لیے استعمال میں لائی جانے والے رکشہ کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سامنے حصے میں ہیڈ لائٹ کے ساتھ اولڈ موڈل کا رکشہ ہے۔ اس کے سامنے حصے میں چھوٹے سائز کی ایک گنیش کی مورتی ہے جو ٹوٹی ہوئی ہے۔ اس بات کی اطلاع اے ڈی جی پی بپن گوپال کرشنن نے دی ہے ۔

23111251

 

231515891

23918281

231534515

231746156

Share this post

Loading...