بھٹکل سڑک نے ابھی تک انسانی خون چوسنا بند نہیں کیا

اطلاع کے مطابق زخمی 12سالہ لڑکا جس کی شناخت سندیپ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے وہ راستہ پار کررہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار آٹو رکشہ اس سے ٹکراگیا۔ زخمی سندیپ کو بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد پہنچانے کے بعدکنداپور اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ حادثے سے لڑکے کے سر پرسخت چوٹ پہنچی ہے ۔ لڑکے کا تعلق یوپی سے ہے اس کے والدین یہاں مزدوری کا کام کرتے ہیں۔

Share this post

Loading...