موسلادھار بارش سے کوکتی نگر کی متاثرہ عورت کو تنظیم کی جانب سے امدادی رقم

اور اس میں ایک عورت اپنے دو بچیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ اس سے قبل ان کو شہر بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال ویدیا اور پھر گلف میں مقیم ایک صاحبِ خیر نے بھی امدادی رقم دی تھی اور آج شہر کے مشہو ر معروف سماجی و سیاسی تنظیم ’’مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے بھی امدادی رقم دی گئی ۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران سمیت کئی اراکین موجود تھے۔ 

مرڈیشور ریلوے اڈے پر غیرقانونی شراب ضبط 

بھٹکل 15جون (فکروخبرنیوز ) بھٹکل پولس تھانے حدود کے ایکسائز پولس افسران نے آج مرڈیشور ریلوے اڈے پر گوا سے درآمد کئے جارہے غیرقانونی شراب ضبط کی ہے ،۔ اطلاع کے مطابق قریب 180mlکے قریب 230بوتلیں ضبط کی گئی ہیں جس کی جملہ مالیت 10,000کے قریب بتائی گئی ہے۔پولس کے چھاپہ ماری اور ضبطگی کے بعد شراب کو بھٹکل پولس تھانے لاکر سیز کردی گئی ، مگر پولس کو ملزم کا پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔ پولس تحقیقات کررہی ہے کہ بالآخر شراب کہاں لے جارہی تھی۔

Share this post

Loading...