حملہ میں شدید زخمی غفور کو نجی منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ حملے کی واردات کل رات ساڑھے آٹھ بجے پیش آئی ہے جب غفور اپنے بائیک میں کنور کی جانب جارہے تھے۔ پتا نامی غنڈے کے چیلے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کی بائیک کوروک کر اس پر حملہ کیا گیا ہے۔ تیز دھار چاقو پیٹ میں گھونپنے کی وجہ سے غفور شدید زخمی ہوگیا اور قریبی اسپتال میں د اخل کیا گیا ہے ،غفور پتا نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جو ضمانت پر کچھ دن پہلے ہی جیل سے چھوٹ کر باہر آیا تھا۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
