مگر بارش کی وجہ سے اس کا گھر زمین بوس ہوگیا تھا۔ اس بناپر آج شہر بھٹکل کے ایم ایل اے منکال ویدیا نے متاثرہ جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد متاثرہ خاتون کے گھر کا جائزہ لیا اور مالی امداد فراہم کی وہیں بھٹکلیس کے نامہ نگار جناب رضوان گنگاولی نے بھی متاثرہ کے نام اہلِ خیر حضرات سے پہنچی رقم کو متاثرہ خاتون کے حوالے کیا۔
![]()
بھٹکل سرکاری اسپتال میں حاملہ عورتوں کے لیے باپردہ کمروں کا انتظام
بھٹکل 14جون (فکروخبرنیوز ) بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں بہت ساری سرکاری سہولیات دستیاب ہیں، یہاں حاملہ عورتیں بھی علاج و معالجہ اور ولادت کے قریبی ایام میں ایڈمٹ ہوا کرتی ہیں، عام جنرل وارڈ ہونے کی وجہ سے بے پردگی ہوا کرتی تھی۔ اس بات کو لے کر سماجی کارکن جناب فیاض ملا اور جناب سید حسن برماور نے سرکاری متعلقہ افسران سے درخواست کی تھی کہ حاملہ عورتو ں کے لئے الگ سے کمروں کا انتظام کیا جائے ۔ بالآخر ان کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور اب بھٹکل سرکاری اسپتال میں عورتوں کے لیے الگ سے کمروں کا انتظام کیا گیاہے جس میں بے پردگی کا ڈر نہیں۔
![]()
Share this post
