غریبوں کے ساتھ ناانصافی کی شکایت، پنچایت افسران پر پھوٹاغصہ

سرکار کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ کے مطابق تمام لوگ راشن کارڈ کے لیے عرضیاں جمع کرنے کے بعد اپنے نمبر کے لیے ٹوکن میں درج تاریخ اور وقت کے مطابق انتظار کررہے ہوتے ہیں مگر افسران لوگوں کی تصاویر نکالنے کے لیے آنا کانی کررہے ہیں وہیں کوئی مالدار شخص کار میں آتا ہے تو پنچایت کا وقت ختم ہونے کے باوجوو افسران اس کی تصویر کشی کرتے ہیں ،۔ آج شام اسی طرح ایک عام باشندہ جب ایک شخص کے ٹوکن نمبر کے سلسلہ میں دریافت کرتے ہوئے وقت اور تاریخ کے بارے میں سوال کیا تو پنچایت افسر نے بتانے سے گریز کرتے ہوئے غریبوں کے ساتھ کھلواڑ کررہا ہے ۔ انہوں نے یہاں میڈیا احباب کے سامنے بتایا کہ ہیبلے پنچایت کے اکثر لوگ مچھلی شکار کرنے والے ہیں ، اور برسات کے موقع پر ہی لوگ گھر میں مقیم رہتے ہیں اس موقع پر وہ لوگ پنچایت کے تمام کارروائیوں سے فارغ ہونا چاہتے ہیں مگر ،پنچایت اراکین اس پر کان نہیں دھرتے ۔ اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کل تین بجے میٹنگ منعقد ہوگی اگر اس میٹنگ سے پہلے پنچایت کا دروازہ کھولا گیا تو عوام پھر پنچایت پر دھاوا بولیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یہاں عوام کو درپیش دیگر کئی مسائل کا بھی تذکرہ کیا اور بنیادی سہولیات کو پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ 



Share this post

Loading...