پولس نے بیان دیا ہے کہ بدھ کی رات کو قاتل نے اچانک بیان بدلہ ہے ۔ ملحوظ رہے کہ 24اپریل کو اچانک لاپتہ ہونے والی درگا نامی عورت کی لاش جملہ 42دن بعد کنداپور حدود کے ایک جنگل میں دریافت ہوئی تھی ۔ گولی ہولے دیہات کے مرتیری گڈے منے کے مقیم وٹھل پوجاری کی بیوی پریما عرف تنگا (35) اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ ملزم آنند مراٹھی نے اپنے بیان میں کہا کہ پالیسی بنانے کے بہانے سے اس کو گھر بلایا تھا پھر اس کو قریب آندرلی نامی جنگل میں لے جاکر اس کے جسم پر موجود زیورات کے لیے پہلے اس کے آنکھوں میں مرچی پاؤڈر پھینکا پھر لوہے کے ہتھوڑی سے اس کے سرپر وار کرتے ہوئے قتل کردیا۔ پولس نے بیندور کے ایک بینک میں ملزم کی جانب سے رکھے گئے سات پون کے ایک ہار کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔ اور ملزم کے بدلتے بیانات کے پیشِ نظر مزید تحقیقات کئے جانے کے امکانات ہیں کیوں کہ ملزم نائک مراٹھی ایک پیشہ ور مجرم بتایا جارہا ہے ۔
دبئی سے غیر قانونی طو ر پر سونا لارہا مسافر گرفتار
منگلور 13جون (فکروخبر نیوز ) دبئی سے غیرقانونی طور پر سونا لارہے ایک مسافر سے زیورات ضبط کرنے کے بعد اس کو گرفتار کرلیے جانے کی واردات منگلور کے بچپے طیران گاہ میں آج سے دو دن پہلے پیش آیا ہے جب کہ میڈیا کے سامنے اس خبر کو کل شام پیش کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق 10جون ساڑھے چھ بجے دبئی سے آنے والے طیار ہ بچپے میں لینڈ ہوا۔ محکمہ کسٹم کے افسران نے چھان بین کے دوارن ایک مسافر کے تھرماس میں موجود 9سونے کے ہاتھ ضبط کرلئے ہیں جو چھپا کر لے جایا جارہا تھا۔ ملزم کی شناخت کاسرگوڈ ضلع کے کولا ویل نامی علاقے کے مقیم شباب مٹومال (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولس نے ہار کی جملہ مالیت کا اندازہ 3,36,791قیمت لگائی ہے ۔ جب کہ 157گرام وزن کیا گیا ہے ۔ پولس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔
موڈبدری الواس کالج کی طالبہ کی خودکشی
والدین کی نصیحت نے طالبہ کی جان لے لی
موڈبدری 13جون (فکروخبرنیوز)شہر موڈبدری کے مشہور کالج الواس میں زیرِ تعلیم ایک طالبہ کی جانب پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق پھانسی لینے والی طالبہ کی شناخت گدگ ضلع کے منڈرگی تعلقہ کے پیٹلور نامی دیہات سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر شیکھرپا کی بیٹی روپا ایچ چاوڈی (17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ روپا پی یو سی دوم کی طالبہ تھی۔ اور یہاں کے ہاسٹل میں قیام کررہی تھی۔ وہ پی یوسی اول میں 86فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر حال ہی میں جب وہ چھٹیوں میں گھر سے لوٹی تو پریشان رہنے کی بات اس کے ساتھی طالبات نے کہا ہے۔ گاؤں میں والدین نے نصیحت کی تھی کہ بہترین اور اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کرے۔ پرسوں رات قریب ساڑھے سات بجے ہاسٹل روم میں فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ہے ۔ اس موقع پر ساتھی طالبات سب کھانے کے لیے نکل گئے تھے۔ ڈیتھ نوٹ میں اس نے اپنی موت کی ذمہ دار خود کو ٹہراتے ہوئے تحریرکیا ہے کہ پڑھائی میں من نہیں لگ رہا ہے ۔پولس مقدمہ درج کرکے اگلی کارروائی مکمل کی ہے ۔
Share this post
