اسی بات سے مشتعل تمام ایکسپریس اور سرویس بس کے عملے نے بس کو روک کر خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ حملہ میں وشال ٹراویلس کا ڈرائیور، دنیش پوجاری اور منجوناتھا، آئیرا ایکسپریس کا ڈرائیور شمش الدین زخمی ہوکر اجرکاڑو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ حملہ آوروں کی شناخت فیڈریشن کا صدر، یش پال سورنا، شواکمار، یتیش کمار، اور وشواناتھ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ملزمین پر الزام ہے کہ نشہ کی حالت میں یہ کار پر سوار تین بسوں کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بس والے حادثے سے بچنے کے لیے ہمیشہ ان کے تیز رفتار ڈرائیونگ سے خود کو بچانے کی کوشش کررہے تھے۔ مگر نشہ میں دھت یہ لوگ طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے بیچ راستے میں بسوں کو روک کر غنڈہ گردی کی اور بس ڈرائیوروں پر حملہ کیا۔ پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کے باوجود خاطیوں کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ سے بس عملے نے بسوں کی سرویس روک کر احتجاج کیا ہے۔
Share this post
