اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کل پیش آیا۔ آٹو یونین کی کارناڈ کی جانب سے منعقدہ آٹو ٹرافی 2013 نامی ٹورنامنٹ میںیہ ہاتھا پائی پیش آئی ہے ۔ نوابھارت کے ایس راؤ نگر اور مانش کرکٹرس نامی ٹیموں کے درمیان امپائیر کے فیصلہ کو لے کر یہ جھگڑا شروع ہو جو بعد میں جاکر گھمسان کے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوا۔ فوری طورپر ملکی پولس موقع واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی مگر بے قابو ہوتے دیکھ شائقین اور کھلاڑیوں کو لاٹھی چارج کے ذریعہ منتشر کیا ہے ۔
گردن توڑ بخار سے 8 بچے ہلاک
کولکاتہ۔ 10 جون (فکروخبرنیوز) ملک میں گردن توڑ بخار سے 8 بچے ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بات مغربی بنگال میں ایک مقامی ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک ماہ سے لیکر9 ماہ تک ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ملک میں ہر سال ایک ہزار میں سے 33 بچے گردن توڑ بخار کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے مہم شروع کر رکھی ہے تاہم حکام اس سلسلے میں اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
Share this post
