بدنام زمانہ غنڈہ تنویر خود کو پولس کے حوالے کردیا

اب اطلاع ملی ہے کہ تنویر اپنے پانچ چیلوں کے ساتھ پلی کیشی نگر پولس تھانے میں خود کو پولس کے حوالے کردیا ہے۔ بقیہ لوگوں کی شناخت ، ندیم ، فیاض، سمیر اور امتیاز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع پولس کمشنر کرشنا بھٹ نے دی ہے ۔ دو دن قبل پہلوان جاوید اور تنویر کے درمیان ایک شادی کی تقریب میں جھگڑ اہوگیا تھا، اس کے بعد جاوید پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے اس کو جان سے مار نے کی کوشش کی گئی تھی، جاوید کی جانب سے درج کردہ شکایت پر پولس تنویر کی چھان بین بڑ ے پیمانے پر کررہے تھے۔ تنویر کی جانب سے کئے گئے جان لیوا حملے میں جاوید سمیت تین افراد سخت زخمی ہوکر اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ تنویر کے حراست کے بعد پولس اگلی کارروائی کررہی ہے ۔ 

زہر کھاکر عاشق معشوقہ کی ایک ساتھ خودکشی 

بنگلور ۔08جون(فکروخبرنیوز)گذشتہ دو سالوں سے محبت کررہے پریمی ایک ہی ساتھ زہر کھاکر خودکشی کرلینے کی واردات شہر بنگلور کے مہادیواپورا ، ورتولا روڈ پر پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوکین تعداد کاکس ٹاؤن جیون ہلی کی مقیم انیتا، اور دوڑا بانسواڑی کے پانڈو (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے ہی ان دونوں نے شادی رچائی تھی۔ پانڈو سوپر وائز کا کام کررہا تھا۔ اور انیتا سیلس گرل کی حیثیت سے کام کرتی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے شادی کے لیے ذات پات کی وجہ سے گھریلو عداوتیں بڑھتی جارہی تھیں۔ ایک ہفتہ پہلے اچانک غائب ہوگئے تھے۔ دو دن قبل پانڈو گھر میں فون کرکے ویلانگنی نامی علاقے میں ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دونوں کے اہلِ خانہ دو دن سے چھان بین کررہے تھے مگر آج ان کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بورنگ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو وارثین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

3357119

3342751

Share this post

Loading...