بنگلور میں کل رات برسات کے بوندوں کی تباہی

اطلا ع کے مطابق بنگلور کے کئی علاقوں کے گھر وں میں جہاں پانی بھرگیا وہیں راستے کے دوران درخت گرجانے کی وجہ سے ٹرافک کا نظام کئی گھنٹوں تک متاثر رہا۔بنگلور کے جکاناینا کیرے میں موجود میدان سمندر کا روپ اختیار کرلیا تھا جب کہ لال باغ روڈ کے سدھاما نگر میں ایک گھر منہدم ہوگیا، ماگڑی روڈ کے چولور پالیہ میں درخت گرجانے کی وجہ سے عوام کو تکلیفیں جھیلنے پڑی۔ شمالی کرناٹک کے ہبلی دھارواڑ کے علاقے میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہوچکا ہے ۔ جس کے پیشِ نظر یہاں کے نیشنل ہائی وے پر لگاتار سڑک حادثات کے خبریں موصول ہورہی ہیں۔کل رات بنگلور پونے کے اہم شاہر اہ نمبر 4پر تین بسیں پلٹ گئی ہیں۔ اس بیچ حکومت نے آج یہ بیان دیا ہے کہ مانسون کے پیشِ نظر لوگوں کو پیش آرہی تکالیف کے سدباب کے لیے خصوصی منصوبے ترتیب دئے جارہے ہیں جس پر عمل پیرائی ہوگی۔ پردیش کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ کل کی بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کے لیے شہر کے چار اراکین اسمبلی کو ہدایت دی جائے گی ۔

bh1

 

mkji89

IMG-20130531-WA0003

mkji098

09876

Share this post

Loading...