گھر میں زبردستی گھس کر عورت کے ساتھ زیادتی کرنے کی گھناؤنی کوشش

اطلاع کے مطابق عوام کے عتاب کا شکار بن کر زخمی حالت میں منی پال اسپتال میں داخل کئے جانے والے ملزم کی شناخت کنداپور تعلقہ کے بجرنگ دل تنظیم کا سہا سنچالک دنیش آچاریا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ ملزم بدھ کی رات قریب 11-30بجے کنڈلور مسجد کے قریب موجود ایک مسلم شادی شدہ عورت کے گھرزبردستی گھس گیا اور عورت کے ساتھ زیادتی کو کوشش کی اس موقع پر اس عورت کی چھوٹی بہن نے یہ دیکھ کر چیخنے لگی ،عورت کی چیخ سن کر مقامی پڑوسی احباب امداد کے لیے پہنچے اور پھر ملزم کو پکڑ کو خوب زدو کوب کیااور پولس کے حوالے کیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم کو منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملی ہے کہ چار حملہ آوروں کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ بقیہ تین افراد کی پولس چھان بین کررہی ہے ۔

1516796

 

1491921

221251218

221915671

22911141

222349343

Share this post

Loading...