واقعہ کے مطابق گذشتہ بروز جمعرات کانگریس کارکن جو پیشہ سے رکشہ ڈرائیور ہے آدم کے قتل کا معاملہ حل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں سجیپا موڈی دیہات سے تعلق رکھنے والے کے ایف ڈی کارکن کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتاری کے بعد تحقیقات کے دوران گرفتار شدہ ملزم نے اس کیس کے الزام میں5افراد کا نام لیا تھا جن کا تعلق کے ایف ڈی پارٹی سے ہونے کی بات بھی سامنے لائی گئی ہے۔یہ بات جیسے ہی کانگریس کارکنان کو پہنچی توکارکنان نے ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کو آڑے ہاتھ لیا۔لفظی جھڑپ ہاتھا پائی میں بدل گئی اور پھر کائی کمبا جنکشن کی تصویر پل بھر میں بدل گئی اور زبردست جھڑپ دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے مابین پیش آئی۔ہاتھاپائی کی خبر سن کر کلڈکا، بولنتور، سوری کمیرو اور دیگر مضافاتی علاقوں سے بھی دونوں پارٹی کے کارکنان پہنچ گئے۔ پولس نے فوری طور موقع واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا جبکہ اظہر الدین فیروز، جبار، ریاض سمیت دونوں پارٹی کے جملہ ساتھ کارکنان زخمی ہوکر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔اسی رات کو پولس نے دونوں پارٹی کے لیڈران کے سامنے سمجھوتہ اجلاس طلب کرکے ہدایت کی ہے کہ اپنے کارکنان کو قابو میں رکھیں۔
![]()
خاتون مسافر کو ’’نوٹ ‘‘ پر فون نمبر لکھنے والے کنڈکٹر کوعوام کا گھونسہ
کارکلا، 27مئی (فکروخبر نیوز) بس میں سوار جارہی ایک خاتون کو بقیہ روپئے واپس لوٹاتے وقت ایک نوٹ پر فون نمبر لکھ کر دینے والے ایک کنڈکٹر کو عوام کی جانب سے خوب دھلائی کی جانے کی واردات شہر کے پیٹے نامی علاقے میں پیش آئی ہے ۔ کلسا سے کارکلا کی جانب جارہی ایک بس میں خاتون سفر کررہی تھی متعلقہ بس کا کنڈکٹر دس کے نوٹ پر نمبر لکھ کر خاتون کو حوالے کیا۔ اس بات کو سنجیدگی سے لینے والی خاتون بس اڈے پر بس سے اترتے ہی اپنے دوست و احباب کو فون کرکے اس بات کی اطلاع کی جس کے پیشِ نظر کنڈکٹر کو عوام سے مار کھانی پڑی جبکہ دیگر عوام کی بچ بچاؤ کی وجہ سے کنڈکٹر کی جان بچی ہے ۔
Share this post
