حادثے کی وجہ سے کار پر سوار دونوں افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں جن کو ہوناور کے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، جب کہ یہ لوگ منگلور سے گجرات کے لئے جارہے تھے۔ حادثے کے فوری بعد اسپتال میں ہنگامی طور پر داخل کئے جانے پر مکمل شناختی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
![]()
معہد حسن البناء شہید میں سمر کلاسس کا اختتام
بھٹکل 26؍مئی (فکروخبرنیوز) زندگی پر دینی تعلیم کا بڑا اثر ہوتا ہے اور اس کے ثمرات سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس سے زندگی میں بڑی برکت حاصل ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا الیاس ندوی نے کیا ۔ وہ یہاں کل بعد نمازِ عصر معہد حسن البناء شہید(مدینہ کالونی) کے سمر کلاسس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ،مولانا نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ دینی تعلیم موجودہ دور میں نہایت ضروری ہے اس سے اپنے نونہالوں کو مستفید کرانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت میں دینی تعلیم کا بڑا رول رہا ہے ۔ اسلاف کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے والدین کی دینی تعلیم کے ساتھ ان کی اچھی تربیت کی جس کے نتیجہ میں دنیا ا ن کے قدموں پر آکر گرگئی ۔ مولانا نے تربیت کے تعلق سے کہا کہ موجودہ دور میں اپنے بچوں کی دینی نہج پر تربیت کیجئے ۔ انہو ں نے سمر کلاس سے فائدہ اٹھانے والی مستورات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر اللہ کا شکر ادا کرنے چاہیے کہ اس نے دینی تعلیم حاصل کرنے کا موقع عنایت فرمایا ۔ واضح رہے کہ معہد کے تحت تین سالوں سے عورتوں کے لیے سمر کالاس کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔ جہاں پر ترجمۂ قرآن کے ساتھ عوتوں کے مسائل اور ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ امسال 59؍ مستورات نے اس سے فائدہ اٹھایا ۔ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والی خواتین کو انعامات سے نوازا گیا۔ مغرب کے قریب یہ جلسہ مولانا موصوف کی دعا پر اختتام پذیر ہوا ۔ کثیر تعداد میں عورتوں نے حصہ لیتے ہوئے مولانا کے بیان سے استفادہ کیا ۔
Share this post
