اے سی پی جگن ناتھ نے میرے ساتھ بدتمیزی کی: شری کلا

چھٹی میں اپنا وقت گذار رہی خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے منگلور کے ایک مقامی اخبار کو بیان دیتے ہوئے اس طرح الزام عائد کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کیس یا مقدمات میرے ذیل میں نہیں آتے انہیں فائلس کو لے کر اپنے چیمبر میں بلواتے،اور فائل پر نظریں پھیرتے ہوئے عجیب قسم کے سوالات کرتے، اور اپنے اے سی پی ہونے کا دھونس جماتے ہوئے وقتاً فوقتاً چیمبر میں آنے کی ہدایت کرتے ہیں۔شری کلا نے سوال اُٹھایا ہے کہ اے سی پی اپنے عہدے کا غلط فائدہ اُٹھاتے ہوئے سیکس فیور کے لیے اس طرح کی اذیتیں دے رہے ہیں۔ اس دوران اخبار کی جانب سے کئے گئے سوال میں کہ انسپکٹر دوا کر نے الزام لگایا ہے کہ آپ اپنے فرائض سے کوتاہی کررہے ہیں اور سینئر افسران کو آپ کے کاموں سے شکایت ہے تو انہوں نے کہا کہ پانڈیشور پولس تھانے میں موجود تمام خاتون افسران بھی اسی طرح کی ذہنی اذیتوں سے دو چار ہیں۔ گذشتہ کچھ دنوں پہلے میں جب 22دن کی چھٹی پر تھی تو میرے نام سے میمو بھیجا گیا تھا، اس طرح کے کئی الزامات کے بیچ اب شہر منگلور کے دکشن علاقے کے اے سی پی ٹی آر جگن ناتھ کے خلاف اے ایس آئی شری کلا نے محکمۂ پولس کے کئی سینئر افسران کے حرکات پر انگلی اُٹھادیا ہے ۔ ڈی سی پی متور ایا،پانڈیشور انسپکٹر دواکرپر بھی انگلی اُٹھاتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اے سی پی کو امانت میں رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں، جب کہ شری کلا کے خلاف کنکناڈی دیہی پولس تھانے میں ہریش پڈیل نامی شخص دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے ۔اس طرح منگلو ر ضلع میں اب یہ خبر سرخیوں میں پڑھی جارہی ہے ۔

Share this post

Loading...