وہ مدرسہ رونق الاسلام کیسر کوڈی شیرور کے سالانہ جلسہ میں بحیثیتِ صدر شرکت فرما کراپنے صدارتی خطاب میں ان زریں خیالات کا اظہار فرمارہے تھے ۔ مولانا موصوف نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں کمال اتاترک سے پہلے جو اسلام تھا اس سے کہیں اچھا اسلام وہاں اب قائم ہے ۔ انہوں نے کہا دنیا کا قیام مسلمانوں سے ہے اور مسلمانوں کا قیام مدارس سے ہے ۔ دنیا میں جہاں جہاں بھی مدرسے ہیں وہاں اسلام باقی ہے اور جہاں مدرسوں کاقیام نہیں وہاں اسلام باقی رہنا مشکل ہوگیا ۔ مدارس میں پڑھنے والوں کو اللہ دین اور دنیا دونوں سے نوازتا ہے ۔ آج آپ مدارس کے فارغین کودیکھ لیجئے، وہ خالی نہیں ہے جبکہ کالج میں پڑھ کر ڈگریاں حاصل کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں نوکریوں کی تلاش میں ہیں ۔ مولانا موصوف نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے تعلق سے کہا کہ اولاد آزمائش ہے اور یہی اولاد والدین کے جنت اور جہنم میں جانے کا ذریعہ ہوگی ۔ اسی لیے ان کے اوقات کی نگرانی کریں اور ان کے ایمان ، اخلاق اور مال کی حفاظت کی فکر کیجئے ۔ اور ہمیشہ اللہ سے دعا کرتے رہیں کہ یہ اولاد ہماری نیک نامی کا ذریعہ بنیں اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں ۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا رحمت اللہ ندوی نے کہا کہ دین کی بقا کی فکر ہمیں کرنا چاہیے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ آئندہ آنے والی نسلوں سے ہم دین پہونچانے والے بن جائیں ۔ یقیناً مدارس ہماری اس بوجھ کو کم کرتے ہیں ۔ مولانا نے بچوں کے پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معاشرے میں پھیلی برائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے ازالہ پر زور دیا ہے ۔ مدرسہ فرقانیہ شیرور کے مہتمم مولانا عبدالرزاق ندوی نے قرآن کے احکامات کی روشنی میں زندگی گذارنے کی طرف اشارہ کیا ۔ مولانا موصوف نے کہاکہ آج دنیا کے کام کاج کے لیے ہمیں وقت ہے لیکن قرآن کی تلاوت کے لیے ہمارے پاس وقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج حافظِ قرآن ہم میں پیدا نہیں ہورہے ہیں ۔ اس کی ہمیں کوشش کرنی چاہیے اور ہمارے نونہالوں کو مدارس میں داخلہ دلواکر ان کو دینی علوم سے آراستہ کرنے کی فکر ہونی چاہیے ۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں ننھے منھے بچے اور بچیوں نے دلچسپ پروگرام پیش کیا ۔جلسہ کی نظامت مدرسہ رونق الاسلام کے مہتمم مولانا بہاء الدین ندوی نے بحسن خوبی انجام دیے ۔ مدرسہ فرقانیہ کے استاد مولانا اسماعیل ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
![]()
![]()
![]()
![]()
بھٹکل : بجلی کی مار سے میاں بیوی زخمی، ایک گائے ہلاک
بھٹکل 26مئی(فکروخبر نیوز)مانسون جب آیا تو آدھی رات میں اور وہ بھی گرج اوربجلی کی تیز چمک کے ساتھ ، پل بھر میںآسمان سی برسی بوندوں نے ٹھنڈک کا احساس دے گئی ، بجلی کی بار بار کی آنکھ مچولی کے درمیان سماوی بجلی نے بھی گرج اور کڑک کے ساتھ دو افراد کو زخمی کردیا۔ اطلاع کے مطابق کل رات بھٹکل تعلقہ کے گورٹے پنچایت حدود میں آنے والے ایک علاقہ بنام ہوڈے گیدے میں بجلی کی مار کی ایک وجہ سے ایک گائے ہلاک ہوئی۔ وہیں میاں بیوی زخمی ہوکر سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ زخمی افراد کی شناخت سبھیاراما نائک (40) اور ان کی بیوی ناگرتنا سبھیا نائک (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ لوگ اپنی گائے کو (گوٹے) میں باندھ رہے تھے کہ اچانک بجلی کے زد میں آگئے۔
جاکٹی ٹراویلس بھٹکل کیلئے ضرورت ہے
جاکٹی ٹراویلس بھٹکل آفس کیلئے دو لڑکوں کی ضرورت ہے جو کمپیوٹرآپریٹنگ کے ساتھ ساتھ ایئرٹکٹنگ کی بنیادی جانکاری رکھتے ہوں، انگریزی سے واقفیت ہوتو آفس میں ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔
پرکشش تنخواہ دی جائے گی
خواہش مند احباب جاکٹی ٹراولیس بھٹکل آفس ، جماعت کامپلیکس نزد نور مسجد میں رابطہ قائم کریں
فون نمبر؛08385-227203/223784
![]()
Share this post
