ٹہنی عورتوں پر گرنے کی وجہ سے عورتیں بری طرح زخمی ہوگئی جن کو بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور روانہ کردیا گیا ہے ۔ زخمی عورتوں کی شناخت شاردھا دیواڈگا اور مادوھووی دیواڈگا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مانسون کی آمد سے پہلے ہی درخت کی ٹہنی کے گرنے کی وجہ سے جہاں ٹرافک کا نظام درہم برہم ہے وہیں، محکمہ بجلی کے لئے بھی دردِ سر بنا جب یہ ٹہنی بجلی کے تاروں کو ساتھ میں لے کر زمین پر آرہی ۔ محکمۂ جنگلات کو چاہئے کہ مانسون سے پہلے ہی لبِ سڑک موجود اس طرح کے درختوں کی نشاندہی کرکے کاٹ لیا جائے۔ تاکہ آئند ہ کے کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچا جاسکے۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
