اطلاع کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے یہاں پر گھر کی تعمیراتی کام ہوچکی تھی اور زمین کے آس پاس بھی کمپاؤنڈ کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا تھا، مگر آج اچانک محکمہ جنگلات نے یہ انہدامی کارروائی کا فیصلہ لیتے ہوئے پولس کے سہارے سے کمپاؤنڈ کو منہدم کردیا۔ جب گھر کے انہدام کے لیے آگے بڑھے تو عوام نے سخت احتجاج کیا ۔ اس موقع پرتنظیم کے ذمہ دارن اور اراکین نے معاملہ کو سلجھانے کا وعدہ کرکے پولس اور محکمہ جنگلات کے افسران کو واپس کردیا ہے ، جگہ کو لے کر کئی لوگ الگ الگ قسم کی باتیں بیان کررہے ہیں، اس سلسلہ میں عوام کے مختلف باتوں کو شائع کرنا قبل ازوقت ہوگا۔اراضی مالک کے دعوے، محکمہ جنگلات کے اعتراضات، اور عوام کی چہ میگوئیاں کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں، اس سلسلہ میں ٹھوس تفصیلات کے فراہمی کے بعد ہی شائع کرنا مناسب ہوگا۔
![]()
![]()
![]()
![]()
تنگن گنڈی روڈ عطار محلہ کے قریب آٹو رکشہ پلٹ گیا: خاتون زخمی
بھٹکل 21مئی (فکروخبر نیوز ) تنگن گنڈی روڈ عطار محلے کے قریب ایک آٹو رکشہ پلٹ جانے کی وجہ سے ایک عورت کے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلا ع کے مطابق یہ حادثہ آج بارہ بجے کے قریب پیش آیا ہے،آٹور کشہ تنگن گنڈی روڈ کے عطار محلے سے گذررہا تھا کہ اچانک بیچ راہ میں کتا آجانے کی وجہ سے آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ْ اس میں سوار آٹو درائیور کی بیوی کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں،عوام کی مدد سے رکشہ اور زخمی عورت کو سہارا دیا گیا ہے ۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
