کونسلر عبداللہ خطیب سمیت الایمان کے ذمہ داروں نے کی رکن اسمبلی سے ملاقات

سڑک حادثات پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کوئی فیصلہ لینے کی طرف نشاندہی کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے بھی اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے اور سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدام کرنے کی یقین دہانی کی ۔ لگ بھگ آدھے گھنٹے تک چلی اس ملاقات میں اوربھی کئی سارے مسائل سامنے رکھے گئے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ الایمان اسپورٹس سنٹر کے ذمہداران بھی موجودتھے ۔

DSCN1332

اسپیڈ بوٹ اونچی لہروں کے زد میں پھنس گئی: دوسالہ بچہ پانی کے حوالے
سائنٹ میریس جزیرے کے قریب پیش آیا حادثہ: تین بچوں کی حالت نازک 

اُڈپی 20مئی (فکروخبر نیوز)سیاحوں سے بھری اسپیڈ بوٹ اچانک سمندرکے تیز وتند لہروں کے زد میں آکر غرق آب ہونے کی وجہ سے اس میں سوار سیاحوں میں سے ایک بچہ ڈوب چکا ہے تو بقیہ تین بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ منگل کی شام کو پیش آیا ہے ۔ ملپے کے سائنٹ میریس جزیرے سے سیاحوں کو لے کر اسپیڈ بوٹ واپس آرہی تھی ۔ ڈوبنے والے بچے کا تعلق چک بلاپور کے ایک خاندان سے تھا جب کہ بقیہ تین زخمی بچوں کا تعلق بنگلور کے شہر سے وابستہ خاندان سے ہے۔ زخمی تینوں بچوں کی عمر تین سال کے اندر بتائی جارہی ہے جن کو شہر کے ہائی ٹیک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس بوٹ میں قریب 10سے 15سیاح سوار تھے۔ ڈوبتوں کو بچانے کے لئے قریبی ماہی گیروں نے لاکھوں کوشش کی تب بھی دو سالہ بچے کو نہیں بچا پائے ، جب کہ بقیہ سیاحوں کو پانی سے باہر نکال لیا گیا۔ اس حادثے کے بعد یہاں اسپیڈ بوٹ سیکویریٹی سسٹم پر کئی سوالات اُٹھائے جارہے ہیں۔ لوگوں نے اعتراض جتایا ہے کہ جب ایک ساحل سے دوسرے جزیدے کی جانب تیزرفتاری سے بوٹ جارہی تو کسی بھی آفت کا خطرہ ہوسکتا ہے ،مگر یہاں لائف جیکٹ کا انتظام نہیں علاوہ ازیں بوٹ پر سوارخواتین کے ساتھ بوٹ عملے کی جانب سے چھیڑ خانی کی باتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

225153213

 

225451641

23434359

Share this post

Loading...