بھٹکل میں آدھی رات کو چوری چھپے بجلی غائب کرنے کا سلسلہ شروع

گذشتہ دو دنوں سے رات کے وقت جب پورا بھٹکل شہر دن کی گرمی سے راحت پاکر بستر پر انگڑائیاں لے رہا ہوتا ہے اچانک بجلی نکال کر سب کو پریشان کررکھا ہے ۔ فکروخبر کو موصولہ پیغامات میں اس بات پر اعتراض جتایاجارہا ہے اور مانا جارہا ہے 18اور 19مئی سے پہلے ، دن کے اوقات میں مسلسل 8گھنٹے تک بجلی نکالتے رہے اعتراض جتانے پر لائننگ وائر بدلنے کی بات کی جاتی رہی۔ مگر اب 18مئی کی رات کو ٹھیک دیڑھ بجے بجلی نکالی گئی اور پھر قریب چھے بجے جاکرپنکھوں میں حرکت آئی تو جان میں جان آئی ۔19مئی کی شب قریب ڈھائی بجے پھر بجلی غائب ہوئی دوسرے دن صبح بجلی لوٹ آئی ۔ اس طرح آنکھ مچولی سے پریشان لوگ اپنی برہمی کااظہار کررہے ہیں، فکروخبر پر Whatsupپر کئی افراد نے یہ سوالیہ پیغام بھیجا ہے کہ آخر پتہ تو کریں کے یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا، بعض لوگوں نے کہا کہ پریشان لوگ صرف گلی نکڑ اور گھروں میں ہی اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اکتفاکررہے ہیں ۔ فکروخبر نے جب الیکٹرسٹی سے رابطے کی کوشش کرکے جانکاری حاصل کرنی چاہی تو لگ بھگ ایک گھنٹے تک لائن بزی آتی رہی ۔ جب گفت و شنید ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ کمٹہ اور ہوناور کے رام تیرتھا نامی گڈے پر موجود ایک مین لائن میں خرابی کی وجہ سے اس طرح بجلی کٹوتی ہورہی ہے ، فکروخبر کے اس سوال پر کہ لائن کی درستگی کا کام ہوچکا ہے یا نہیں تو انہوں نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ آج رات بجلی نہیں کٹے گی۔ گرمی اور بجلی کے آنکھ مچولی سے پریشان عوام اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ قوم کے رہنما فوری اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ یا سرکاری افسران سے ملاقات کرکے مسئلہ کو حل کریں ۔ اچانک رات میں بجلی نکالے جانے سے پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں،اور یہ مقولہ تو مشہور ہے ہی کہ ’’ رات میں کچھ سجھائی نہیں دیتا‘‘ اور جب رات میں بجلی نہ ہوتوپھر’’ کریلا نیم چڑھا‘‘کہنے میں کوئی دقت نہیں۔

alipublic

Share this post

Loading...