اسلام کو اس طرح پیش کرو کہ باطل خود بخود گرجائے : بشیر احمد مدنی

موصوف نے اسلام رحمت ہے نہ کہ زحمت کے عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ باطل کے سامنے اسلام پیش کرکے ان کو قریب کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج شرک کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں لیکن اسلام کے بارے میں صحیح معلومات غیروں تک نہیں پہنچائی جارہی ہیں جس کے نتیجہ میں وہ اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات میں مبتلا ہیں ۔ ان کے سامنے اسلام کو اس طرح پیش کیا جائے کہ باطل خود بخود گرجائے ۔ موصوف سے پہلے جناب عنایت اللہ مدنی نے بھی عظمتِ صحابہ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو مستفید کرایا ۔ جلسہ کی نظامت مولانا شیث ندوی نے کی ۔ اس جلسہ میں کوئز مقابلہ نمبر ۴ میں کامیاب ہونے والوں کے نام پیش کئے گئے اور ان کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ جس کی تفصیلات اس طرح ہے ۔ 
پہلا انعام : ضحیٰ بنت محمد محسن موٹیا (کوپن نمبر 237) 
دوسرا انعام : میمونہ جاوید شہاب الدین
(کوپن نمبر 364) 
اور تیسراانعام حاصل کرنے والی بنت زبیر ہلارے (کوپن نمبر 443) 
ان کے علاوہ چوتھے سے دس نمبر تک قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب افراد کو بھی انعامات دیے گئے ۔ 
4: بنت قاسم سکا (کوپن نمبر 205) 
5: قدسیہ یاسمین شیخ بنت شمس الدین( کوپن نمبر : 384) 
6: بی بی رقیہ محمد الطاف ( کوپن نمبر : 221) 
7: بنت عبدالرحمن عیدروسہ ( کوپن نمبر : 306) 
8: بی بی سارہ بنت سعداء ائیکری ( کوپن نمبر : 317) 
9: بنت محمد سلیم واگ ( کوپن نمبر : 435) 
10: محمد حنیف ہلارے ( کوپن نمبر : 356) . 
قریب شام سوا چھ بجے شیث ندوی کی دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔ 

بلاک کانگریس کا پریس کانفرنس

بھٹکل 15؍ مئی (فکروخبرنیوز)بلاک کانگریس کارکنان کی جانب سے آج شہربھٹکل کے ستکار ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر وٹھل نائک نے بات کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ جے ڈی نائک کو وزیر بنائے جانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا کیوں کہ وہ کانگریس کے ایک فعال کارکن کے ساتھ ساتھ بھٹکل اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس موقع پر کئی کانگریس کارکنان موجود تھے۔ 

DSC 0046

اے سی دفتر عمارت کے لیے سنگِ بنیاد کی تقریب

آج بھٹکل اسمبلی کے ایم ایل اے مسٹر منکال ویدیا نے اسسٹنٹ کمشنر دفتر کی سنگِ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر شہر بھٹکل کے تحصیلدار نے بتایا کہ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر کے لیے کوئی مخصوص دفتریا عمارت نہیں تھی اس وجہ سے اب یہ موقع ملا ہے کہ اے سی کے لیے الگ سے عمارت تعمیر کی جائے حکومت سے لگ بھگ چالیس لاکھ روپئے تعمیراتی کاموں کے لیے منظور ہوچکے ہیں جب کہ عمارت کا مکمل بجٹ ایک کروڑ روپئے ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،اور رکن اسمبلی علاوہ دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔

DSC 0030

Share this post

Loading...