شہر بھٹکل میں پیش آئے دو مزید سڑک حادثے: دو افراد زخمی: ایک منگلور منتقل

اس حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت سعدان ابن سعدا للہ مقیم وینکٹاپور (شرالی) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع ملی ہے کہ شمس الدین سرکل پر موجود ایک بیکری میں ملازمت کرتا ہے ، سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کئے جانے کے بعد اس کو منگلور اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔ جب کہ دوسرا حادثہ قریب ساڑھے نو بجے شمس الدین سرکل کے قریب پیش آیا ہے ۔ظہیر ابن رفیق نامی ایک شخص اپنی بائیک پر سوار جارہا تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے سامنے سے آئی جس کے پیشِ نظر اس کو فوری بریک لگانا پڑا۔ اچانک بریک لگانے سے ظہیر بائیک سمیت زمین پر گر پڑا، جس کے پیشِ نظر اس کو چوٹیں آئی۔ ظہیر کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد پہنچائے جانے کے بعد گھرروانہ کردیا گیا ہے

Share this post

Loading...