القسیم اسپورٹس سنٹر سوشیل کلب منکی کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق ڈانڈیلی سے اڈپی کی جانب جارہی ٹراولیر سواری کسی دوسری سوار ی کو اوور ٹیک کررہی تھی کہ اسی بیچ سامنے آرہی تیز رفتار لاری ٹراویلر سے ٹکراگئی ۔ مہلوک کی شناخت گوپال کرشنا (68) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جب کہ پرساد(38) نامی ڈرائیور بری طرح زخمی ہے ۔ بقیہ افراد کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں، ہوناور کے سرکاری اسپتال میں زخمیوں کی مرہم پٹی کی گئی ۔ تمام افراد کا تعلق اُڈپی مٹھ سے ہے جب کہ لاری ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
![]()
![]()
![]()
(رپورٹ اینڈ فوٹوس: القسیم اسپورٹس اینڈسوشیل کلب منکی )
Share this post
