ان باتوں کا اظہار آج عصر بعد فکروخبر میں نائب مہتمم جامعہاسلامیہ جامعہ آباد, مولانا مقبول ندویؔ کے ساتھ تشریف لائے مہمانان نے کیا۔ جناب مختارصاحب سہارنپور، مولانا سلیم صاحب ندویؔ برہان پور, جناب عادل صاحب آبور (عادل آباد) نے آج فکروخبر دفتر میں پہنچ کر لگ بھگ ایک گھنٹے تک فکروخبر ویب سائٹ کے مکمل دیدار کے ساتھ تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر ایڈیٹر فکروخبر انصارعزیز ندویؔ نے ان کو مکمل تفصیلات فراہم کی اور فکروخبر کے اہم مقصد کو سامنے رکھا۔ جس کو مہمانوں نے سراہتے ہوئے اپنے اپنے علاقے میں بھرپور تشہیر کرنے کی یقین دہانی کی اور قلمی تعاون کا بھی بھروسہ دلایا۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈیٹرانچیف مولانا ہاشم ندویؔ کے غائبانہ تعارف کا اظہار کرتے ہوئے مولاناکے خدمات کو سراہا۔ملحوظ رہے کہ مذکورہ مہمانان یہاں بھٹکل کے مشہور و،معروف اکیڈمی مولانا ابوالحسن علی ندویؔ اکیڈمی کے دعوتی خدمات کا دیدارکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں علی پبلک اسکول کے قیام کے غرض سے تفصیلات فراہم کرنے آئے تھے۔ مہمانان فی الحال جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے مہمان ہیں۔
![]()
![]()
آزاد یوتھ کلب نوجوانوں کی جانب سے مفت پانی کی سربراہی
بھٹکل 13مئی (فکروخبر نیوز ) خدمت خلق قرب الی اللہ کا زینہ ہے ۔ شہر بھٹکل کے مضافاتی علاقوں میں اور پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، یہاں موگلی ہونڈا کا علاقے کے لوگ بھی پانی کے قحط سے متاثر ہیں، ایسے حالات میں یہاں کی مقامی آزاد یوتھ کلب کے نوجوانون نے مفت پانی کی سربراہی کے ساتھ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آزاد یوتھ کلب ، پراورگا بھٹکل کے نوجوانوں نے سواری میں پانی ٹینک کے ذریعہ گھر گھر پانی پہنچانے کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
![]()
![]()
Share this post
