جاں بحق ہونے والے فرد کی شناخت بھٹکل علاقہ کے مخدوم کالونی میں واقع ہلال اسٹریٹ کے ساکن محمد جعفر(60) سدی باپاکی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ خورشیدہ (50)اور ان کی نواسی زخمی ہوئی ۔زخمیوں کو مینگلور لے جایا گیا ہےْ اطلاع کے مطابق عورت کے پیروں میں سخت چوٹ پہنچی ہے ۔ جب کہ بچی بھی بری طرح زخمی ہے۔ جائے واردات پر ایک جم غفیرکو جمع ہوتے ہوئے دیکھا گیا ، عوام کا کہنا تھا کہ بولیرو پک اپ سواری تیز رفتاری کے ساتھ ایکٹوا سے ٹکراگئی ۔عوام ڈرائیور کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
![]()
![]()
![]()
![]()
( تصاویر فوٹو گیلری میں دیکھ لیں )
Share this post
