سدارامیا کاخواب شرمندۂ تعبیر: ہزاروں حامیوں کے سامنے سچائی کے نام پر حلف اُٹھایا

ملحوظ رہے کہ سدارامیاکا خاندان رعیت سماج سے تعلق رکھتا ہے۔ 70کانگریس اراکین اسمبلی کی حمایت کے بعد کانگریس ہائی کمان نے ان کا نام وزیرِ اعلیٰ کے طور پر اعلان کردیا تھا۔ 65سال کے سدارامیا کا سیاسی کیریئر صاف ہے ، سیاسی طو رپر ان پر کسی بھی طرح کے الزامات عائد نہیں ہیں۔ حلف کے بعد جب وزیرِ اعلیٰ سدارامیا ودھان سودھا کے لیے نکلے تو حلفیہ تقریب میں موجود ہزاروں لوگ باہر نکلنے کے لیے ٹوٹ پڑے تو ہجوم کے افراتفری اور گیٹ سے فوری باہر نکلنے کے چکر میں ایک شخص اس بھگدڑ کی بھینٹ چڑھ گیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق گیٹ نمبر پانچ پر ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔ اس کی حالت دیکھ کر اس کو قریبی ملیا اسپتال میں داخل کرایاگیامگر علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک کی شناخت منجپا (40کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ بنگلور کے وہائٹ فیلڈ کاڑوگوڈی کا مقیم ہے ۔ بتایا جارہات ہے کہ ہلاکت کا سبب ہارٹ اٹیک ہے ، ہجوم کی کثرت کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔

Share this post

Loading...