اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن اور محکمۂ پولس کی جانب سے گونگے اور بہرے بچوں کو مفت ہیئرنگ مشین دئے گئے

آج شہر بھٹکل کے سرکار ی اسپتال میں ایک مختصر سی تقریب میں 19فروری کو مفت طبی کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے چیک کرنے والے بچوں کو ہیرنگ مشین دی گئی ۔ مشین کو جب تقسیم کیا جارہا تھا تو بچوں نے چیک اپ کے دوران اپنی ہی آواز اپنے کانوں سے سن کر اس کو ایک عظیم تحفہ تصور کرنے لگے اور پھر تشکر بھری نگاہیں محکمہ پولس اور کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن عملے کی جانب دیکھنے لگیں۔ ایک منظر ایسا بھی دیکھنے میں آیا کہ ایک بچہ آنکھوں میں آنسو لئے ڈاکٹر سے لپٹ گیا۔ملحوظ رہے کہ اسٹار کی ہیئرنگ فاؤنڈیشن کے تعاون سے شہر بھٹکل کے چار فلاحی ادارے رابطہ ویلفیر سوسائٹی، روٹری کلب بھٹکل اور سیواواہنی ، محکمۂ پولس نے 11فروری کو ۱۵ سال کے اندر کے بچوں کے لیے مفت طبی کیمپ منعقد کیا تھا جس میں ضلع بھر سے جملہ 65بچوں نے حصہ لے کر استفادہ کیا تھا، اسی طبی کیمپ کے بعد آج متعلقہ بچوں کو ہیئرنگ مشین دئے گئے ۔اس تقریب میں فاؤنڈیش کے مینیجر اکھل چوہان موجود تھے ،آج کی اس تقریب میں 34بچوں کو مشین دی گئی ۔ اس پروگرام کے خصوصی مہمان ضلع کے ایس پی مسٹر بالا کرشنا تھے انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محکمہ پولس کے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چاروں فلاحی ادارں کے ذمہ داروں کے علاوہ کئی احباب موجود تھے۔

DSC 0095

 

DSC 0106

DSC 0115

DSC 0112

Share this post

Loading...