مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ یہ جادو ٹونا کل رات کیا گیا ہے ۔ لوگوں سے پوچھے جانے پر کہ اتنا بھیانک انداز میں جادو ٹونا ہونے کے باوجود عوام کو کیو ں نہیں پتہ چلاتو انہوں نے کہا کہ اسمشان کے اطراف کالے جادو کے ذریعہ کیلوں کا حصار لگایا گیاہے ۔اس سے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس جگہ سے گذرنے کے باوجود لوگوں کو کچھ نظر نہیں آتا اور نظر بندی کرکے اس طرح کے گھٹیا اعمال کئے جاتے ہیں، موقع واردات کا معائنہ کئے جانے کے بعد یہاں پر سینکڑوں کے تعداد میں ناریل ، کیلوں کا حصار، اور گڑی ہوئی مرغیاں پائی گئی ہیں، مقامی باشندوں نے فکرو خبر کو بتایا کہ اس جادو ٹونے کے لئے لاکھوں روپئے خرچ کئے گئے ہیں، یہ انفرادی یا ذاتی عداوت کے لئے نہیں بلکہ کچھ دفینے وغیرہ کو نکالنے کے لئے سفلی جادو کیا گیا ہے ، وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج آنے کے تیسرے دن اس طرح کا جادو ٹونا کئی سارے شک و شبہات پیدا کررہا ہے ۔ کیوں کہ سیاست میں عداوت نکالنے کے لئے سفلی جادو کا استعمال اکثر کیا جاتا ہے ، پولس نے موقع واردات کا معائنہ کرنے کے بعد مقامی باشندوں کے اصرار پر تحقیقا ت کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
