سدھا ر امیا ہوں گے کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ

65 سال کے سدھارمیا اب تک حزب اختلاف کے رہنما تھے.مرکزی لیبر وزیر ملکاارجن کھرگے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل تھے لیکن ممبران اسمبلی نے سدھارامیا کو اپنا لیڈر منتخب کیا.تاہم چھ ۔ سات سال پہلے ہی جنتا دل سیکولر سے کانگریس میں آئے سدھارامیا کو پارٹی کا ایک بڑا خیمہ بیرونی مانتا آیا ہے.کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 121 سیٹیں جیت کر کانگریس نے 14 سال کے بعد اقتدار میں واپسی کی ہے.

ثناء اللہ کا حراستی قتل ہندوستان کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔ ایشین سینٹر فار ہیومن رائٹس

نئی دہلی ۔ 10مئی (فکروخبر/ایجنسی) انسانی حقوق کی تنظیم ایشین سینٹر فار ہیومن رائٹس ( اے سی ایچ آر) نے ہندوستان کو پاکستانی قیدیوں کی سلامتی اور تحفظ میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پاکستانی قیدی ثناء اللہ کے حراستی قتل کے حوالے سے انڈین نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن میں ایک عرضداشت دائر کر دی ہے۔ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں ایک سابق ہندوستانی فوجی قیدی کے ہاتھوں3مئی کو زخمی ہونے والا پاکستانی شہری ثناء اللہ جمعرات کی صبح تقریباًچھ بجے چندی گڑھ کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق اے سی ایچ آر نے نئی دلی میں جاری بیان میں انڈین نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن سے کہا کہ وہ حکومت ہندپردباؤ ڈالے کہ ثناء اللہ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کروا ئی جائے اور تحقیقاتی رپورٹ ایک ماہ کے اندر اندر عوام کے سامنے لائی جائے ۔ ایشین سینٹر فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹرسوشاس چقما نے اپنے بیان میں کہا کہ ثناء اللہ کا حراستی قتل انتہائی شرمناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی جیل میں سربجیت کے قتل کے بعد ہندوستان میں موجود پاکستانی قیدیوں پر حملوں کے خدشات بڑھ گئے تھے لیکن حکومت ہند ان قیدیوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی۔ تنظیم نے ثناء اللہ کے اہلخانہ کے لیے 25لاکھ روپے کی امداد دینے کی بھی سفارش کی۔

Share this post

Loading...