کانفرنس میں موجود کئی نامہ نگاروں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آئی ہے میں ضلع کی ترقیات کے لیے مزید کوشش کروں گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا دو تین دن میں پتہ چل جائے گا کہ کون وزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔ کانگریس کے چوتھے نمبر پر آنے کی وجہ دریافت کئے جانے پر انہوں نے کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوتھے درجہ پر آنے کی وجہ عوام کو پوچھنا پڑے گا ۔ ایک اور نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنان نے بہت محنت کی ہے ۔میں کسی کو اپنی ہار کاذمہ دار نہیں ٹہرانا چاہتامیں نے عوام سے اسمبلی حلقے میں ترقیات کا ہی وعدہ کیا۔ گھر گھر پرچار کیا۔ بہلانے پھسلانے کی کوشش نہیں کی ۔کس بوتھ سے کتنے ووٹ حاصل ہوئے اس کی کچھ اطلاع یا تفصیلات موصول ہوئے ہیں اس طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں درخواست دینے کے لیے کہا گیا ہے وہ حاصل ہونے کے بعد پتہ چلے گا۔ انہوں نے تنظیم کے فیصلے پر کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کچھ خاص اثر نہیں ہوا کیونکہ اقلیتوں کے ووٹ بھی ان کو ملے ہیں۔اول مقام پر آنے کی اُمید کسی سے تھی اس طرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں نے کبھی نہیں کہا کہ کوئی پہلے مقام پر آئے گا۔ عوام جو چاہتے تھے وہی ہوا میں کسی پر انگلی نہیں اُٹھاسکتا ، کسی پر الزام نہیں لگا سکتا۔اس موقع پر کانگریس کے دیگر کارکنان کے ساتھ مقامی نامہ نگار موجود تھے۔
Share this post
