جماعت المسلمین بھٹکل کی نئی انتظامیہ کی تشکیل

نئی انتظامیہ کے نام کچھ اس طرح ہیں ۔ 
صدر: جناب شاہ بندری پٹیل محمد شفیع صاحب 
نائب صدر اول : جناب مولانا محمد صادق اکرمی ندوی 
نائب صدر دوم : جناب مولانا محمد شفیع صاحب ملپا قاسمی 
نائب صدر سوم : جناب قاضیا محمد ابراہیم صاحب 
جنرل سکریٹری : جناب محتشم عبدالرحمن صاحب (جان) 
سکریٹری : جناب مولانا محمد شعیب صاحب ائیکری ندوی 
معاون سکریٹری : جناب سید محی الدین صاحب ایس جے 
خازن : جناب مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی 
محاسب : ایس ایم سید محمد باشاہ صاحب (امباری) 

 اردو ادب کے شیدائیوں کے لیے ایک خوشخبری 

طلباء جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی طرف سے عظیم الشان تمثیلی مشاعرہ 

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے زیراہتمام طلباء جامعہ اسلامیہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی طرف سے سرزمین بھٹکل پر پہلی مرتبہ اپنے طرز کا منفرد عظیم الشان ’’تمثیلی مشاعرہ ‘‘کا انعقاد انشاء اللہ 11؍ مئی 2013 ؁ء بروز سنیچر رات ٹھیک 9-15بجے تنظیم گراؤنڈ ، رابطہ کامپلیکس کے سامنے ، نوائط کالونی ، بھٹکل میں ہورہا ہے۔ جس میں اردو کے عظیم اور نامور شعراء اپنا کلام بلاغت پیش فرمائیں گے ۔ 
شعرائے کرام کے اسمائے گرامی 
رئیس الشعراء حضرت مرزا اسد اللہ خان غالبؔ ، 
ملک الشعراء حضرت ابراہیم ذوق ؔ دہلوی ، 
تاج دارِ سلطنتِ مغلیہ بہادر شاہ ظفرؔ ، 
مصور غم میر تقی میرؔ ،
ترجمان حقیقت وشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؔ ،
لسان العصر حضرت اکبر ؔ الہ آبادی ، 
شاعر انقلاب حضرت جوشؔ ملیح آبادی ، 
رئیس المتغزلین حضرت جگرؔ مراد آبادی ، 
معروف اسلامی شاعر جناب ماہرؔ القادری ، 
خالق شاہنامہ اسلام جناب حفیظؔ جالندھری ،
شاعر اسلام جناب حفیظؔ میرٹھی ، 
مشہور شاعر خمارؔ بارہ بنکوی ، 
شاعر اسلام جناب اعجاز ؔ رحمانی ،

Share this post

Loading...