مرکزی حکومت پر قابض کانگریس حکومت جہاں کئی سارے مسائل میں گھرے اور بدعنوانیوں کا الزامات لگائے جارہے ہیں، وہیں کرناٹک میں کانگریس کی اکثریت نے مرکزی حکومت کے مسائل کو تھوڑا بہت حل کردیاہے ،قابل غور بات یہ ہے کہ اس بار بی جے پی کو پوری طرح منھ کی کھانی پڑی ہے ، شیموگہ ضلع جہاں پر جملہ سات اسمبلی حلقے ہیں تمام حلقوں میں بی جے پی کو ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے۔شکاری پور میں ایڈیورپا کو بھاری اکثریت سے جیت حاصل ہوئی ہے ، اسی طرح ساحلی علاقوں پر نظر دوڑائی جائے تو یہاں منگلور میں یوٹی قادر نے جیت درج کی ہے ،کنداپور آزاد اُمیدوار کے حوالے ہوگیا تو وہیں بیندور پر کانگریس نے قبضہ جمالیا ہے ۔ کاروار پر بھی کانگریس کا قبضہ ہے اور یہاں کے مضبوط لیڈر آنند اسنوٹی کرہار کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔ دکشن بیدر میں اشوک کھینی نے سیٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ منگلور میں محی الدین باوا کو بھی جیت حاصل ہوئی ہے ۔بحرکیف بی جے پی کو اس بار ریاست کی عوام نے سبق سکھادیا ہے ۔ پتور میں کانگریس کی خاتون اُمیدوار کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ گوکاک پر کانگریس نے قبضہ کرلیا ہے۔ افضل پور میں کانگریس نے قبضہ جمالیا ہے ۔ رام درگ ، جمکھنڈی، بادامی، باگول کوٹے، ہن گند، مدے بہال، دیورہپرگی ، بسونا باگیواڑی، ببالیشور، بیجاپور شہر، ناگاٹھانا، انڈی، سورپورا، ہرے کیرور، گرومٹھ کل، سیڈم ، چنچولی ، گلبرگہ دیہات ، گلبرگہ شمالی علاقے، اسی طرح کئی علاقوں میں کانگریس نے اپنی جیت درج کی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر کانگریس کو پوری طرح اکثریت حاصل ہوتی ہے تو وزیرِا علیٰ کی گدی کون سنبھالے گا۔
Share this post
