اور طلبہ کے نت نئے ثقافتی پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔اس پروگرام کی ابتداء سے اختتام تک جلسہ کی مکمل کاروائی طلبہ نے انجام دی ۔ اس پروگرام میں ننھے منے طلبہ نے بہترین انداز میں اردو ،عربی تقاریر ،مکالمے، اردو عربی نظمیں ،ترانے،کوئز مقابلہ، بیت بازی، طب نبوی تمثیلی عالمی کانفرنس وغیرہ کے نمونے پیش کئے ۔ایک ننھے منے طالب علم نے مشھور قراء (قاری عبد الباسط،شیخ سدیس ،شیخ شریم،شیخ ایوب برمی،شیخ سعد الغامدی،شیخ عبد الباری الندوی)کی آواز میں اپنی قرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں روح پھونک دی اور خوب داد و تحسین حاصل کی ۔اخیر میں خطیبِ بھٹکل، مہتمم جامعہ، حضرت مولانا عبد الباری ندوی مستورات سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو پندو نصائح سے نوازا۔ اس پروگرام میں تقریباً دو سو طلبہ نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Share this post
