شیرور :غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے مفت پانی کی سربراہی

غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گذشتہ دوسالوں سے گھر گھر مفت پانی کی تقسیم شیرور کے تقریباً تین محلوں میں جاری ہے ۔ امسال بھی صبح سات بجے سے دوپہر تین بجے تک سواری کے ذریعہ ہر گھر پر پانچ گھڑے پانی تقسیم کا عمل انجام دیا جائے گا ۔ جن میں غوثیہ محلہ ، ناخدا محلہ اور مدرسہ فرقانیہ کے اطراف کا علاقہ شامل ہے ۔ اس سروس کے افتتاح کے موقع پرغوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کے علاوہ اراکین کی ایک تعداد بھی موجود تھی جس میں ٹی ایم غوث ، این جعفری ، ابومحمد ، نورالامین اور امین وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ۔

Share this post

Loading...