تجہیز وتکفین کے بعد ایک جم غفیر نے اس کا دیدار کیا ۔ ممبئی سے میت کے والد اور ماموں قریب دس بجے پہونچ گئے جس کے بعد بھٹکل کی جامع مسجد میں نمازِ جناز ہ ادا کی گئی اور وہیں قریب میں واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ واضح رہے کہ عمر اعمش انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سال آخر کا طالب علم تھا جبکہ حادثہ میں زخمی محمد عون علی باپا مینگلور میں زیر علاج ہے اور ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے ۔
Share this post
