نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو قوم کے کئی سماج کے لیڈران میرے ساتھ ہیں

اس باتوں کا اظہار جے ڈی ایس کے اُمیدوار جناب عنات اللہ شاہ بندری نے کیا۔ وہ یہاں آج عصر بعد جے ڈی ایس کے اشتہاری دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ منکی ، مرڈیشور ، میں سب جگہوں پر کارکنان ، کام کررہے ہیں اور سب لوگ بڑے ہی انہماک سے کام کررہے ہیں، یہ بڑی کی خوشی کی بات ہے کہ بڑے بڑے سیاسی اُمیدوار میرے مقابلے میں ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر نوٹ پر ووٹ کی سیاست کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ووٹ ہی سرمایہ ہے نوٹ نہیں ، نوٹ ضروری ہیں مگر جس کے پاس ووٹ نہیں وہ نوٹ لے کر کیا کریں گے۔ انہوں نے آپسی اختلافات کے بیانات کو افواہ کہتے ہوئے اسے یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی قسم کا اختلاف نہیں نہ ہمارے قوم میں اختلاف ہے، غلط بیانات کے ذریعہ اُمیدوار ہمارے اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگرایسی کوئی بات نہیں ، مجھے مسلمانوں کی ووٹ کے ساتھ ساتھ ہندو عوام کی ووٹ ضروری ہے ۔ہمارے ساتھ عیسائی لوگ بھی ہیں۔ میں جہاں بھی گیا جناب مرحوم یحییٰ صاحب کا تذکرہ آتا تھا ان کی ترقیاتی کاموں کو آج بھی سراہا جاتا ہے ۔ اسی طرح کی ترقی ہمیں کرنا ہے ۔ ہوناور اور بھٹکل کے تعلقہ میں بہت ساری ترقیاتی کام کرنا ہے ،اس کو ایک مثالی تعلقہ بنا نا ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ ہم کریں گے۔ غرباء کے لیے اراضی کا مسئلہ ہے اتی کرم زمین کو رجسٹرڈ کرانے کی ذمہ داری ہے ۔ بڑوں کی رہنمائی اور آپ لوگوں کی دعا کی ضرورت ہے اس موقع پر میرے ساتھ رام کرشنا نائک، برہان الدین، ارشاد صدیقہ، معلم سی اے خلیل ۔موجود ہیں۔ اور ساتھ ہی دبئی سے انتخابات کے لیے جملہ 300افراد کے شہر پہنچنے کی اُمید ہے ۔ اس موقع جناب منڈے صاحب کے علاوہ کئی لوگوں نے نامہ نگاروں کے سامنے بیان دیا۔

Share this post

Loading...