وینکٹاپور : پڑوسی نے کیا پڑوسی پر حملہ: ایک شدید زخمی

زخمی شخص جس کی شناخت منجوناتھ نائک سے کرلی گئی ہے ، نشہ میں ہونے کی وجہ سے متضاد بیانات دے رہا تھا جس کی بنا پر پولس کو مکمل رپورٹ حاصل کرنے میں پریشانی ہورہی تھی ، زخمی شخص نے بیان دیا ہے کہ اس پر حملہ کرنے والا شخص اس کا پڑوسی لکشمن چنپا نائک ہے ۔ اسپتال میں زخمی شخص کے کوئی بھی رشتہ دار نظر نہیں آرہے تھے۔ یہ وینکٹاپور کے ککیری نامی علاقے کا مقیم ہے اور حملہ آور لکشمن اس کا پڑوسی ہے ۔پولس نے کہا ہے کہ شکایت درج کرلی جائے گی۔ زخمی شخص یہاں کے سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہے  ۔

 

Share this post

Loading...