یہ دھماکہ ار ایکس 100بائیک(yamaha) جس کا نمبر 3767سی این آر بتایا گیا ہے اس میں بم ٹائمرنصب کرکے دھماکہ کیا گیا ہے ،بتایا جارہا ہے کہ پولس کو نشانہ بنانا اصل مقصد تھا۔ جائے واردات پر بم اسکواڈ عملے نے چھان بین کرتے ہوئے ساری اشیاء اپنے قبضے میں کرلی ہے ، اور جائے واردات کو سیل کردیا گیاہے۔ کے ایس آر پی کے ایک ہلکار بھی زخمی۔ بتایا جارہا ہے قریب کھڑی پولس بس کو نشانہ بنانا اصل مقصد تھا۔ آر پی این سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال اس سلسلہ میں کوئی بیان نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کسی کو اس کا ذمہ دار قراردیاجاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ تین سال بعد ایک بار پھر بنگلور کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس دھماکے سے پولس بس، 3کار ، 2بائیک اور سائیکل کو نقصان پہنچاہے جب کہ قریبی گھر اور مکانات کو بھی بم دھماکے سے کافی نقصا ن ہوا ہے،۔ تادمِ تحریر ابھیتک تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ، جب کہ زخمیوں کوقریبی کے سی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ یہ بات دھیان میں رہے کہ اس سے قبل جو دھماکہ بنگلور میں پیش آیاتھا وہ بھی 17اپریل کو ہی کیاگیا ۔ فائر بریگیڈ عملہ اور دیگر بم اسکواڈ عملہ چھان بین کررہا ہے ۔
Share this post
