پیسنجر رکشہ جس پر گاہک سوار تھے راہگیر بزرگ سے پہلے ٹکرایا اور ٹکراؤ کے باعث رکشہ اُلٹ کر بزرگ پر آرہا ۔ زخمی بزرگ کو اسپتال لے جانے کے دوارن روح نکل گئی ہے ۔ (انا للہ واناالیہ راجعون) جاں بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت محمد علی کوبٹے عرف سائب بھاؤ (68) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو وارثین کے حوالے کیا گیا ہے ۔ شام پانج بجے مخدوم کالونی کے جامع مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔رکشہ پر سوار عورت اور بچے محفوظ ہیں جب کہ عورت کو معمولی سی چوٹ پہنچی ہے ۔ رکشہ پر سوار عورت کی شناخت فاطمہ شفا اسماعیل (مدینہ کالونی ) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
![]()
![]()
![]()
![]()
Share this post
