تین جونئر سوامیوں نے آگ میں کود کر خودکشی کرلی

مقامی ذرائع کے مطابق یہ لوگ خصوصی پوجا پاٹ کے لیے مٹھ میں جمع کردہ لکڑیوں میں آگ لگانے کے بعد خود اس میں کود گئے ہیں۔ تینوں کے جسم جل کر راکھ ہوگئے تھے۔ یہاں دیوار پر ایک ڈیتھ نوٹ دریافت ہوئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ 28فروری کو مشکوک حالت میں مرنے والے سینئر گرو گنیش اودھوت کے مرنے کےبعد مٹھ میں سیوا کرنے کے لئے کوئی گرو نہیں تھے اور اس بیچ ہمیں رہنمائی کرنے والا اور مٹھ میں خصوصی پوجا پاٹھ کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے۔ہماری موت کے ہم خود ذمہ دار ہیں۔ شہر میں اس حادثہ کی اطلاع پھیلتے ہی لوگوں  کاہجوم جمع ہونے لگا ۔ اورپھر ریاست کا اکثریتی طبقہ حیرت میں پڑ گیا ہے ۔موقع کی نزاکت اور پھر ہجوم کو بڑھتے دیکھ کر مٹھ کے اطراف و اکناف میں پولس نے سخت حفاظتی بندوبست کیا ہے اور شہر بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے ۔ موقع واردات پر ڈی وائی ایس پی اے این جیوتی ، سی پی آئی آنند کبورے، گنگادھر سوامی جی ۔ پی ایس آئی پنڈت وغیرہ نے پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

b7

Share this post

Loading...