آج قریب عصربعد یہ بات سامنے آئی جب اہلیہ نے گھر کا دروازہ کھلا پایا۔ اندر دیکھنے پر تمام الماری اور تجوریوں کے دروازے کھلے تھے اور پھر تما م اشیاء کو بکھیرتے ہوئے تتر بتر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں چونکہ نہ ہونے کی وجہ سے زیورات وغیرہ کو محفوظ کرلیا گیا تھا، لگ بھگ چھ ہزار کے قریب نقد رقم غائب ہے اور تین اے ٹی ایم کارڈ چور لے اُڑے ہیں۔ پولس کو اطلاع دئے جانے کے بعد پولس مقدمہ درج کرکے چھان بین کررہی ہے ۔
![]()
![]()
![]()
فضل منزل واردات
اسی طرح ایک اور چوری کی واردات یہاں مدینہ کالونی ہائی وے پر واقع فضل منزل میں آج عصر سے مغرب کے دوران پیش آئی ہے ۔ بھائی بیمار ہونے کی وجہ سے گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کا فائدہ اُٹھا کر کھڑکی کے ذریعہ سارقین گھر میں گھس کر سونے کے زیورات چوری کرلئےہیں۔ مولوی عدنان قاضی نے فکروخبر کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ سونے کی انگوٹھیاں ، کان کی بالیاں اور دیگر زیورات پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے ۔ تادمِ تحریر پولس کے موقعِ واردات پر نہ پہنچنے کی وجہ سے مکمل تفصیلات نہیں ملی ہے ۔ پولس کی چھان بین کے بعد ہی مکمل تفصیلات سامنے آئے گی ۔ پولس کو اطلاع کی جاچکی ہے ۔قابلِ غور بات یہ ہے کہ سارقین اپنے ساتھ لائے تیز دھار ہتھیار گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
