مہلوک شخص کی شناخت بھاسکر گونڈا اور زخمی شخص کی شناخت وینکٹیش گونڈا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد وینکٹیش گونڈا کو منی پال اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ، جب کہ بھاسکرگونڈا کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی جاری ہے ۔ان دونوں کا تعلق یہاں شرالی کے قریب ترن مکی نامی علاقے کے قریب واقع کبرے، کیل گیری نامی مقام سے ہے ۔ زخمی وینکٹیش یہاں بی ایس این ایل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔ حادثے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا تھا ، اور کئی دیر تک ٹرافک میں خلل رہا۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
سڑک حادثے میں زخمی دوسرا شخص بھی ہلاک
قریب ڈھائی بجے فکروخبر کو ملی مصدقہ اطلاع کے مطابق یہاں نوائط کالونی سڑک حادثے میں شدید زخمی دوسراشخص بھی منی پال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا ہے ۔ لاش بھٹکل لائی جارہی ہے ۔
![]()
![]()
![]()
![]()
Share this post
