این بی ابوبکر کے گن مین نے مسجد میں گولی چلائی

اطلاع کے مطابق م23مارچ بروز جمعہ انگرگنڈی مسجد میں نمازجمعہ کے بعد مقامی باشندے اسماعیل اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ اسی موقع پر این بی ابوبکر کے گن مین رنجت نے اپنے پستول سے گولی چلائی جس کی بنا پر ان کا پیر بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ یہ معاملہ آپسی اختلافات کا باعث بنا تھا،اس معاملہ میں راضی برضا گفت و شنید ہونے کے باوجود سی اے آر افسر رنجت نے پنمبور پولس تھانے میں 6افراد کے خلاف کیس درج کروادیا۔ اس معاملہ کو لے اب مقامی باشندوں نے اشتعال ظاہر کرتے ہوئے ضلع کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل انگر گنڈی میں 1.75کروڑ روپیوں کی لاگت سے ایک شادی محل تعمیر کیا گیا تھا، مگر اس کے اخراجات کے سلسلہ میں ابوبکر نے مسجد انتظامیہ کو ٹھیک سے حساب نہیں دیا تھا، اور مسجد کے صدارت سے بھی اترنے کا نام نہیں لے رہا تھا جب کہ ان کی میعاد مکمل ہوگئی تھی۔ اس سے ناراض عوام نے جمعہ کے دن اعتراض جتایا تھا تو یہ معاملہ ہنگامے کا باعث بنا تھا۔

Share this post

Loading...