بولنے کے انداز کو پرکھا جاتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر آر جی ہیگڈے جو کہ بی این کالج کے اسوسی ایٹ پروفیسر ہیں ،نے کیا ۔ وہ یہاں انجمن کے ایک مضبوط شاخ انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اینڈ کمپویٹر اپلیکیشن کی جانب سے شخصی ارتقاء کے موضوع پر منعقد کردہ دو روزہ تربیتی کیمپ کے افتتاحی مجلس سے بات کررہے تھے۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز برادرم محمد طٰہٰ کے تلاوتِ قرآن سے ہوا ، اس کے بعد مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپال جناب محمد محسن نے صاحب نے اجلاس کے غرض وغایت پر بہترین روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔ انجمن کے ذمہد اران میں سے جناب قاسمجی انصار صاحب، جناب ایس ایم سید سلیم صاحب، اور طلباء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کا اختتام پروفیسر پرکاش نائک کے شکریہ کلمات پرہوا۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
