غیرقانونی طور پر ہتھیار فروخت کررہا ملزم گرفتار

جوائنٹ پولس کمشنر ایس مروگن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم گزشتہ دیڑھ سال سے شہر میں ٹائلس پالش کا کام کررہا ہے ، اگلے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کے طور پر پولس اس طرح کی غیرقانونی کارروائیوں پر لگا تارنظریں رکھے ہوئے ہے۔ ملزم صوبہ بہار سے دیہی پستول لا کر شہر میں بیچا کرتا تھا، شہر کے ایچ ایس آر لے آؤٹ میں ملزم پستول فروخت کرنے کی کوشش کررہاتھا اسی موقع پر مڈیوالا کے انسپکٹر پرشانت اور ان کے ساتھیوں نے دھاوا بول کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کئے جانے کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پولس تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ 

قاتلوں کا گروہ پولس کے شکنجہ میں 

بنگلور 20مارچ (فکروخبر نیوز ) پرانی عداوت کے پیشِ نظر ونوبھا نگر کے کمار نامی شخص پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے قتل کرنے والے چھ ملزموں کو کلاسی پالیہ پولس افسران نے گرفتار کرلیا ہے ، ملزمین کی شناخت ، راجو، مدن کمار،ویٹری ویلو، ککوراجو، راجا،اور اشوکا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ ملزمین کمار کو قتل کرنے کے بعد فرارہوگئے تھے۔ اس بات کی اطلاع ڈی سی پی راجپا نے دی ہے ۔ ملزمین کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

Share this post

Loading...