اسطرح کا الزام لگاتے ہوئے آج صبح گیارہ بجے وینکٹاپور کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈرینیج کی درستگی کا مطالبہ رکھا بدبو اور مچھر پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیتے ہوئے بھٹکل اے سی کو میمورنڈم پیش کیا۔ شکایات سننے کے بعد بلدیہ انجینئر وینکٹیش نے ڈرینیج اور غلاظت کے نالوں کامعائنہ کیا۔ اے سی نے احتجاجیوں کی شکایت سننے کے بعد وعدہ کیا ہے کہ فوری طور پرمسائل کو حل کیا جائے گا۔ یہاں احتجاجیوں کی جانب سے دئے گئے میمورنڈ م میں درج کیا گیا ہے کہ اس کی شکایت بلدیہ میں بار بار دئے جانے کے باوجود کوئی قابلِ قبول کارروائی نہیں کی جارہی ۔ ڈرینیج کے اطراف باڑھ نہ ہونے کی وجہ سے حال ہی میں دو طلباء یہاں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈرینیج کی تنصیب کاری کے وقت اس بات وعدہ کیا گیا تھا کہ باشندوں کو تکلیف نہ پہنچنے والے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،مگر غلاظت کا پانی راست طو رپر ندی سے جوڑنے کی وجہ سے پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔احتجاجیوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اقدامات نہیں کئے گئے اگلے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔
Share this post
