کالی کمبا مندر کے پجاری کے خلاف اشتعال انگیز خبر

یہ مندر وشوکرما نامی ہندو سماج سے تعلق رکھتاہے ، متعلقہ مندر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے یہاں کے پجاری کی ہتک کی گئی تھی ، جس کے پیشِ نظر وشواکرما سماج کے لوگوں نے آج دکشن کنڑا کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ اطلا ع کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے جیا کرن اخبار کالی کمبا مندر میں بدعنوانی کئے جانے کی خبر دے رہا تھا۔ اس میں مندر کے پجاری کالا ہستیندرا کے ملوث ہونے کی بات بھی تحریر کی گئی تھی، ہر بھگت کو لازمی ہے کہ وہ پجاری کو 119روپئے ادا کرے۔ اس طرح کی خبر کے ساتھ جیا کرن نے پجاری پر الزام دھرتے ہوئے سوالات اُٹھائے تھے کہ ہر دن جمع ہونے والی خطیر رقم کا حساب و کتاب کہاں ہے ؟ اور پھر کالی نامی دیوی کے سلسلہ میں ناپاک ہوجانے کی بات واضح الفاظوں میں تحریر کی تھی۔ اس سلسلہ میں پولس کمشنر اور بندرگاہ پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ، اس کے باوجود جیا کرن نے کل مزید اس سلسلہ میں خبر کی اشاعت کی تھی۔ اس سے مشتعل وشراکرما سماج کے ہزاروں افراد نے دکشن کنڑا کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے جیا کرن کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا اور اخباروں کو نذرِ آتش کرتے ہوئے اخبار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Share this post

Loading...